پولیس نے گجرات لے جائی جا رہی انگریزی شراب کی کھیپ برآمد کی
سرسا، نومبر۔پولیس نے ہریانہ کے سرسا ضلع میں ایک ٹرک سے گجرات اور راجستھان لے جائی جارہی انگریزی شراب کی ایک بڑی کھیپ برآمد کی ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ارپت جین نے آج یہاں بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ ایک ٹرک میں شراب چھپاکر لے جائی جارہی ہے۔ اس کے بعد پولیس نے ناکہ بندی کرکے ڈبوالی-سنگریا اسٹیٹ ہائی وے پر ڈی اے وی اسکول ڈبلوالی کے نزدیک سے ٹرک سے انگریزی شراب کی بڑی کھیپ برآمد کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیورشراب کو لکڑی کے بلاکوں کے نیچے چھپا کرپنجاب سے کم قیمت پر لاکر گجرات، راجستھان میں اکثر سپلائی کرتاہے۔ اس نے بتایا کہ شراب کو ٹرک میں لکڑی کے بلاک کے نیچے لوہے کی چادر سے ڈبہ بنا کر ٹرک کے اندر چھپا کر رکھا گیا تھا۔ ٹرک سے لوہے کی سیٹ کاٹ کرکل 505 پیٹی انگریزی شراب برآمد کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور کی شناخت کشنارام کے طور پر کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پکڑے گئے ملزمان اور اس شراب کی اسمگلنگ میں ملوث دیگر نامعلوم ملزمان کے خلاف ایکسائز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔