ہر ضلع میں کھلے گا سائبر تھانہ، سائبر کرائم پر ہوگا کنٹرول:یوگی
لکھنؤ:اکتوبر۔اترپردیش میں یوگی حکومت نے سائبر کرائم خا ص کر آن لائن ٹھگی اور آن لائن بینکنگ میں دھوکہ دھڑی کے بڑھتے معاملوں پر موثر کنٹرول کے لئے ریاست کے ہر ضلع میں ایک سائبر تھانہ کھولنے کی پہل کی ہے۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو محکمہ داخلہ کی اہم میٹنگ میں کہا کہ سائبر کرائم پر لگام لگانے کے لئے ہر ضلع میں علیحدہ سائبر تھانے کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔ موصول اطلاع کے مطابو میٹنگ میں یوگی نے کہا کہ آج کے دور میں سائبر سیکورٹی اہم موضوع ہے۔ پولیس ڈویژن کے بعد اب ریاست کے ہر ضلع میں ایک سائبر کرائم تھانے کی قیام کی ضرورت ہے۔انہوں نے افسران کو اس بارے میں جلد از جلد تفصیلی ایکشن پلان تیار کرنے کو کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوم، اربن ڈیولپمنٹ، ہاؤسنگ، ادارہ جاتی مالیات اور ریاستی ٹیکس کے محکمے باہمی میٹنگ کر کے عوامی تعاون کے ذریعے تمام عوامی مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے، پنک ٹوائیلٹ اور بسوں میں پینک بٹن وغیرہ جیسے حفاظتی انتظامات کرنے کے لیے ایک ایکشن پلان تیار کریں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یوگی کی صدارت میں ہوئی اس اہم میٹنگ میں منشیات کے غیر قانونی کاروبار کو جڑ سے ختم کرنے کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔یوگی نے تمام ضلع انتظامیہ کو منشیات کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف جاری مہم کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کہیں بھی غیر قانونی منشیات کا کاروبار نہ ہو۔ اس کے لیے انہوں نے ان حساس اضلاع پر خصوصی نظر رکھنے کی ہدایت دی جو منشیات کی غیر قانونی تجارت کے لیے بدنام ہو چکے ہیں۔