ترنمول کانگریس کے لیڈران کا بنگلہ دیشی دہشت گرد تنظیموں سے روابط:بی جے پی ریاستی صدر

کلکتہ ،اکتوبر۔بی جے پی کے ریاستی صدر سوکانت مجمدار نے آج الزام عائد کیا کہ ترنمول کانگریس کے لیڈروں کے بنگلہ دیش کے عسکریت پسند گروپ کے ساتھ مالی روابط پائے جاتے ہیں تو اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں ہوگی۔ ترنمول کانگریس کے لیڈران دانستہ یا نادانستہ طور پر مختلف عسکریت پسند گروپوں کی مالی مدد کر رہے ہیں۔ بی جے پی کے ریاستی صدر سوکانت مجمدار نے دعویٰ کیا کہ ترنمول کانگریس مغربی بنگال کو بنگلہ دیش بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اب انوبرتا منڈل حوالے میں ملوث ہونے کے شواہد مل رہے ہیں ترنمول کانگریس کے لیڈران جس طرح سے بدعنوانی میں ملوث ہیں، مستقبل میں اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے-سی بی آئی پہلے ہی گائے اسمگلنگ کیس میں انوبرتا منڈل کے نام پر چارج شیٹ پیش کر چکی ہے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی نے بیر بھوم ترنمول کانگریس کے صدر کی گرفتاری کے 57 دن بعد چارج شیٹ پیش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سی بی آئی نے آسنسول کی عدالت میں انوبرتا منڈل کے خلاف 35 صفحات کی چارج شیٹ پیش کی ہے۔ چارج شیٹ میں انسداد بدعنوانی ایکٹ کی کئی دفعات شامل ہیں۔ اب معلوم ہوا ہے کہ سی بی آئی نے اس چارج شیٹ میں حوالے کے ذریعہ لین دین کی بات کہی ہے۔سنٹرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش سے رقم مختلف لیڈروں، پولیس افسران اور یہاں تک کہ بی ایس ایف کے افسران تک حوالات کے ذریعے پہنچی ہیں۔ سی بی آئی کے افسران بھی اس بدعنوانی کی تحقیقات میں لگے ہوئی ہیں۔ سی بی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ انوبرت منڈل کے نام پر قیمتی جائیداد ملی ہے۔ مبینہ طور پر انوبرتا منڈل نے گائے کی اسمگلنگ کے پیسے سے یہ پراپرٹی بنائی گئی ہے۔ بیر بھوم ضلع ترنمول صدر کو گائے کی اسمگلنگ کیس میں 11 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔ انوبرتا منڈل اس وقت آسنسول جیل میں ہیں۔

Related Articles