ایس سی او میں اصلاحات و توسیع کے حق میں: مودی

نئی دہلی، ستمبر۔وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں اصلاحات اور توسیع سے اسے کثیر جہتی اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کا پلیٹ فارم بنانے کے حق میں ہیں ۔ ازبکستان کے سمرقند میں 22ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سربراہی اجلاس کے لیے روانہ ہونے سے پہلے اپنے بیان میں مسٹر مودی نے کہا، "میں ازبکستان کے صدر مسٹر شوکت مرزیوئیف کی دعوت پر شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کے لیے سمرقند کا دورہ کروں گا۔” مسٹر مودی نے کہا، "ایس سی او چوٹی کانفرنس میں، میں اہم، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل ، ایس سی اوکو وسعت دینے اور تنظیم کے اندر کثیر جہتی اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کو مزید گہرا بنانے کے بارے میں خیالات کے تبادلے کا منتظر انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں ازبک صدارت میں تجارت، معیشت، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں باہمی تعاون کے حوالے سے متعدد فیصلے کیے جانے کا امکانوزیر اعظم نے کہا، "میں سمرقند میں صدر مرزییویوف سے ملاقات کا بھی منتظر ہوں۔ مجھے 2018 میں ان کے ہندوستان کے دورہ کو یاد کرتا ہوں۔ انہوں نے 2019 میں وائبرنٹ گجرات سمٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی۔ اس کے علاوہ میں سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر رہنماؤں میں سے کچھ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کروں گا۔”

 

Related Articles