یس بینک کے منافع میں 50 فیصد اضافہ

ممبئی، جولائی ۔نجی شعبے کے یس بینک کا خالص منافع رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 50 فیصد بڑھ کر 311 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔بینک نے ہفتہ کو جاری کردہ سہ ماہی نتائج میں کہا کہ مالی سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی میں اس کی غیر سودی آمدنی میں سالانہ بنیادوں پر 35 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ بڑھ کر 781 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح سالانہ بنیادوں پر اس کے اخراجات 33 فیصد بڑھ کر 2042 کروڑ روپے ہو گئے۔اس کے خالص نان پرفارمنگ اثاثے (این این پی اے) زیر جائزہ مدت کے دوران 5.8 فیصد سے کم ہو کر 4.2 فیصد ہو گئے۔

 

Related Articles