جیا بچن کا بی جے پی پر حملہ
کہا- پتہ نہیں انہیں کون جیتا کر لایا ، عوام تو نہیں لائی ہوگی
نئی دہلی :مارچ ۔پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کا آج پانچواں دن ہے۔ اپوزیشن نے پیٹرول، ڈیزل، ایل پی جی سلنڈر اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافے پر دونوں ایوانوں میں ہنگامہ آرائی کی۔ بتادیں کہ اس سے قبل پیر کو لوک سبھا میں کئی ممبران پارلیمنٹ نے کیندریہ ودیالیوں میں داخلے کے لیے ہر رکن اسمبلی کو 10 سیٹوں کے کوٹے کا مسئلہ اٹھایا تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوٹے کی تعداد میں اضافہ کیا جائے یا اسے ختم کیا جائے۔راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے نے کہا کہ مودی حکومت نے ایک بار پھر واضح کردیا ہے کہ اس کی پالیسی غریبوں کے خلاف ہے۔ آج وہ عوام سے 10 000 کروڑ روپے اپنی جیب میں ڈال رہے ہیں۔ وہ ایکسائز ڈیوٹی بھی بڑھا رہے ہیں۔سماج وادی پارٹی کی راجیہ سبھا رکن جیا بچن نے پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافے کو لے کر مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت اس طرح کرتی ہے، اکھلیش یادو نے اپنی مہم میں بار بار کہا کہ آپ لوگ ہوشیار رہیں، انتخابات کے بعد قیمت بڑھنے والی ہے۔ نہ جانے کون انہیں جتوا کر لایا، عوام انہیں نہیں لائی ہوگی۔