کترینہ اور وکی کوشل شادی بھارت میں ہی کیوں کررہے ہیں؟
ممبئی،نومبر۔بالی ووڈ سْپر اسٹار کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی اپنی شادی کی تقریبات کا انعقاد بھارت میں ہی کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔میڈیا کے مطابق ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے بین الاقوامی سطح کے بجائے بھارت میں ہی اپنی شادی کا ارادہ، اس لیے کیا ہے کیونکہ کترینہ اور وکی دونوں کے پاس فلمیں لائن اپ ہیں۔جہاں کترینہ کو سلمان خان کے ساتھ ’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ 2022 میں ختم کرنی ہے تو وہیں وکی کوشل کو بھی سام مانیکشا کی بائیوپک کی شوٹنگ شروع کرنی ہے، اس لیے شادی کے لیے کسی بین الاقوامی منزل کا انتخاب کرنے کا مطلب کام سے مزید دن دور رہنا ہوگا جو دونوں کے لیے مفید نہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بھی کترینہ اور وکی نے اپنی شادی بھارت میں ہی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں سال دسمبر میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے ہیں۔دونوں کی شادی کی تقریبات کا انعقاد ریاست راجھستان میں کیا جائے گا، جن میں ہلدی، مہندی، پھیرے اور کیتھولک طرز کی تقریبات شامل ہوں گی۔دوسری جانب اب تک نہ ہی کترینہ اور نہ ہی وکی نے اس خبر کی تصدیق کی ہے لیکن میڈیا پر یہ خبریں پھیل چکی ہیں کہ شادی کے دعوت نامے تقسیم کردیے گئے ہیں۔