5 میں سے ایک خاتون پینشنر غربت میں زندگی گزار رہی ہے، ایچ یو کے
لندن ،ستمبر۔ ایج یوکے کا کہنا ہے کہ پانچ میں سے ایک خاتون پنشنر غربت میں زندگی گزار رہی ہے۔ چیرٹی کے تجزیے سے پتہ چلا کہ اس گروپ میں تقریباً 1.25 ملین خواتین اب خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہیں۔ سنگل خواتین پنشنرز کو سنگل مردوں اور پنشنر جوڑوں کے مقابلے میں غربت کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔ تجزیہ کے مطابق سیاہ فام اور ایشیائی کمیونٹیز (بشمول مردوخواتین) پنشنرز اپنے سفید فام ہم عصروں کے مقابلے میں دگنی غربت کا سامنا کر رہی ہیں (ایشین پنشنرز کے 33 فیصد اور سفید فام پنشنرز کے 30 فیصد کیمقابلے میں سفید فام پنشنرز میں یہ شرح 16 فیصد ہے)اپنے گھر کرائے پر لینے والے مرد اور خواتین پنشنرز ان لوگوں کے مقابلے میں بہت زیادہ غربت کا شکار ہوتے ہیں جو اپنے گھر کا مالک ہیں۔ ( 14 فیصد سفید فام پنشنرز کے مقابلے میں 38 فیصدنجی کرایہ دار اور 36فیصد کرایہ دار سماجی کرائے کے مکانات میں رہائش پذیر ہیں)۔ ایج یوکے نے ان نتائج کو اس وقت جاری کیا ہے، جب ایم پیزپارلیمنٹ میں ٹرپل لاک کی معطلی پر بحث کی تیاری کر رہے ہیں۔ ٹرپل لاک اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ پنشن آمدنی افراط زر یا 2.5 فیصد میں سے جو بھی زیادہ ہے، اس کی شرح سے بڑھتی ہے، تاہم کورونا وائرس وبا کی وجہ سے اجرت کے اعداد و شمار میں بگاڑ کی وجہ سے ٹرپل لاک کے اندر اجرت کی پیمائش کو ایک سال کے لئے عارضی طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔ ایج یوکے نے کہا کہ حکومتی اعداد و شمار کے تجزیئے سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2012/13 میں برطانیہ بھر میں 14 فیصد خواتین پنشنرز نسبتاً غربت میں رہ رہی تھیں۔ 2019/20 تک یہ شرح بڑھ کر تقریباً 20 فیصد ہو گئی۔ چیرٹی نے کہا کہ یہ اضافہ خواتین کی ریاستی پنشن کی عمر میں اضافے کے باوجود آیا ہے، یعنی 2012/13 کے بعد سے برطانیہ میں خواتین پنشنرز کی تعداد میں تقریباً 800000کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ایج یوکے نے کہا کہ اس کی قومی مشورے کی لائن ہر سال ہزاروں لوگوں کو سنتی ہے جو پرانے رشتہ داروں اور دوستوں کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں اور ان سے ملاقات کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ایک شخص نے خیراتی ادارے کو اپنے 80 کی دہائی کے ایک رشتہ دار کے بارے میں فون کیا، جس کو اپنی بجلی کی پریشانی تھی اور وہ نیا فیوز باکس کا خرچ برداشت نہیں کر سکتا تھا۔ کنبہ روزانہ اس کے ساتھ رابطے میں تھا لیکن انہیں اصل حقیقت اس وقت معلوم ہوئی، جب انہوں نے دورہ کیا اور اسے ٹھنڈے، تاریک گھر میں رہتے پایا تو انہیں احساس ہوا کہ وہ کس مایوس کن صورتحال میں ہے۔ ایک اور کال کرنے والے نے اپنے رشتہ دار کی مدد کے لئے فون کیا۔ ایک آدمی، جو 90 سال کی عمر کا تھا اور تنہا رہتا تھا، اس کی چھت ٹپکنے سے سیڑھیاں بھی بھیگ چکی تھیں۔ پنشن کریڈٹ حاصل کرنے کے باوجود وہ اب بھی اسے ٹھیک کرنے کا متحمل نہیں ہو سکا۔ فلاحی ادارے نے فلورنس نامی پنشنر کو بھی سنا، جس نے کہا کہ میں نے اپنی ساری زندگی 12 سال کی عمر میں ہفتہ کی نوکری سے شروع کی ہے اور اب میری عمر 76 ہے۔ میری زیادہ تر بالغ زندگی میں بیک وقت دو یا زیادہ نوکریاں ہیں۔ مجھے ہر بل کے لئے بہت احتیاط سے بجٹ بنانا پڑتا ہے۔ مجھے کام کرنے کے لئے ’انعام‘ کی توقع نہیں ہے، یہ وہ چیز ہے جسے ہم ہمیشہ کرتے تھے لیکن میں نے سوچا تھا کہ میرے پاس رہنے کے لئے کافی پیسے ہوں گے، جو موجودہ پنشن میں یقینی طور پرممکن نہیں ہے، میں نے اپنی ساری زندگی یہ سوچ کر رقم بچائی کہ میرے پاس ضرورت پڑنے پر اپنی پنشن نکالنے کے لئے کافی پیسے ہوں گے لیکن بچت کی رقم ریٹائرمنٹ کے بعد ضروریات پر خرچ ہو گئی اور کافی عرصے سے ختم ہو چکی۔ ایج یوکے کی چیرٹی ڈائریکٹر کیرولین ابرہامز نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بہت سے لوگ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ اب کتنی خواتین پنشنرز غربت میں رہ رہی ہیں۔ 1.25 ملین کا مطلب ہر پانچ میں سے ایک کے برابر ہے، یہ یقینی تشویش کی ایک بڑی وجہ ہے۔ یہ جاننا ضروری ہے کہ سفید فام پنشنرز کے مقابلے میں سیاہ فام یا ایشیائی خواتین کے لئے بعد کی زندگی میں غربت کا خطرہ کتنا زیادہ ہے۔ محترمہ ابرہام نے مزید کہا کہ ہمارا نیا تجزیہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ یہ کتنا ضروری ہے کہ ٹرپل لاک 2023 میں دوبارہ فعال ہو جائے۔ محکمہ برائے ورک اینڈ پنشن کے ترجمان نے کہا کہ ہم اس عمل کے لئے پرعزم ہیں جو پنشنرز کی غربت کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ہماری بنیادی پنشن اصلاحات بشمول خودکار اندراج نے لاکھوں مزید خواتین کو پنشن میں بچانے میں مدد کی ہے، ان میں سے بہت سی ایسی تھیں جنہیں پہلی بار مشکلات سے بچایا گیا۔