4.19 کروڑ سے زیادہ افراد کورونا سے شفایاب

نئی دہلی، فروری۔ ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے مسلسل کم ہو رہے معاملات کے درمیان، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 66254 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے ، جس سے کورونا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 4.19 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے ۔اس دوران 14 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا سے کسی کی موت نہیں ہوئی۔ ان ریاستوں میں انڈمان نکوبار جزائر، بہار، دادرا نگر حویلی و دمن اور دیو، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، لداخ، لکشدیپ، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، پڈوچیری، سکم، تلنگانہ اور تریپورہ شامل ہیں۔جمعرات کو ملک میں 3786806 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے ۔ اس کے ساتھ ملک بھر میں اب تک تقریباً پونے دوارب افراد یعنی 1746499461 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے ۔ جمعہ کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 25920 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 42780235 تک پہنچ گئی ہے ۔ اس دوران کورونا سے 492 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 510905 ہو گئی ہے ۔اس دوران 66 ہزار 254 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے جس کے ساتھ ہی انفیکشن فری ہونے والوں کی تعداد 41977238 ہو گئی ہے ۔ کووڈ 19 کے فعال مریضوں کی تعداد 40826 کم ہو کر 292092 ہوگئی ہے ۔ اس وقت ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی شرح 0.68 فیصد ہے جب کہ صحت یاب ہونے کی شرح 98.12 فیصد۔ اس دوران شرح اموات 1.19 فیصد پر آگئی۔ کیرالہ کورونا کے ایکٹیو کیسز میں پہلے نمبر پر ہے ، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں فعال معاملات میں 14371 کی کمی آنے سے ان کی تعداد کم ہو کر 100211 ہوگئی ۔ وہیں 22707 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 6285477 ہو گئی ہے ، جب کہ مزید 319 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 63338 ہو گئی ہے ۔مہاراشٹر کورونا کے ایکٹو کیسز میں دوسرے نمبر پر ہے ، جہاں اس عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز 3626 کم ہو کر 27798 رہ گئے ۔ اس دوران ریاست میں 6383 لوگ صحت مند ہوئے جس کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 7681961 ہو گئی۔ اس وبا سے مزید 40 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 143532 ہوگئی۔اس کے ساتھ ہی، تمل ناڈو میں اس دوران ایکٹو کیسز 3522 کم ہو کر 23772 رہ گئے ہیں اور 4768 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 3380049 ہو گئی ہے جب کہ 6 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 37 ہزار 962 ہو گئی ہے ۔اس کے علاوہ کرناٹک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 3523 کم ہو کر 19797 ہوگئی۔ اس دوران 5079 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 3873580 ہو گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی مزید 23 مریضوں کی موت ہوئی ہے ، جس سے ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 39738 ہوگئی۔ راجستھان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 2011 کم ہو کر 14085 ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے پاک افراد کی تعداد بڑھ کر 1247894 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی 9501 ۔مدھیہ پردیش میں ایکٹو کیسز 1458 کم ہو کر 11535 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 1009345 ہو گئی ہے ۔ اس دوران مزید چھ مریضوں کی موت سے اموات کااعدادوشمار بڑھ کر 10709 ہوگیا ہے ۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں ایکٹو کیسز کم ہو کر 10592 پر آ گئے ہیں اور کورونا سے پاک ہونے والوں کی کل تعداد 192093 ہو گئی ہے ، جب کہ یہاں اموات کی تعداد 640 پر مستحکم ہے ۔اتر پردیش میں، کورونا کے ایکٹو کیسزمیں 1474 کمی آئی جس کے بعد ان کی تعداد 9492 ہوگئی ہے اور انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 2029351 ہو گئی ہے ، جب کہ یہاں ہلاکتوں کی تعداد 23419 ہے ۔آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز مزید 1338 کم ہوکر9470 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2290853 ہو گئی ہے ۔ اس دوران مزید دو مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 14707 ہو گئی ہے ۔گجرات میں فعال معاملات کم ہو کر 8014 پر آ گئے ہیں اور اب تک 1200204 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 10864 تک پہنچ گئی ہے ۔مغربی بنگال میں اس عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز 915 کم ہوکر 8776 ہو گئے ہیں اور مزید 15 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 21094 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 1982605 مریض انفیکشن سے پاک ہوچکے ہیں۔اڈیشہ میں کورونا کے 595 ایکٹیو کیسز کم ہونے کے بعد ان کی کل تعداد 7252 پر آ گئی ہے ۔ ریاست میں کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 1264571 اور ہلاکتوں کی 8961 ہے ۔تلنگانہ میں، ایکٹو کیسز 927 کم ہو کر 6746 پر آ گئے ہیں، جب کہ اموات کااعدادوشمار4108 پر مستحکم ہے ۔ اس کے ساتھ ہی 774742 لوگوں کو اس وبا سے نجات ملی ہے ۔ پہاڑی ریاست اتراکھنڈ میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کم ہو کر 4,601 پر آ گئے ہیں اور ریاست میں اب تک 4,22,347 لوگ اس مہلک وائرس سے چھٹکارا پا چکے ہیں اور اب تک 7,667 لوگ اس وبا کی وجہ سے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔چھتیس گڑھ میں کورونا کے 747 ایکٹو کیسز کم ہو کر 4056 پر آ گئے ہیں۔ یہاں کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد 1130227 اوراموات کی 14018 ہوگئی ہے ۔قومی راجدھانی دہلی میں اس دوران، کورونا کے 171 ایکٹیو کیسز کم ہو کر 3026 پر آ گئے ہیں، جب کہ 905 مزید مریضوں کے ٹھیک ہونے کے بعد شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1825050 ہو گئی ہے ۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید پانچ لوگوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کااعدادوشمار بڑھ کر 26091 ہو گیا ہے ۔پنجاب میں کورونا کے ایکٹو کیسز کم ہو کر 2 ہزار 279 رہ گئے ہیں اور انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 7 لاکھ 36 ہزار 804 ہو گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17642 ہو گئی ہے ۔بہار میں اس دوران فعال معاملات میں 376 کی کمی آئی ہے ، جس سے ان کی تعداد 2479 ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی، ریاست میں اب تک 7.14 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا کو شکست دے چکے ہیں، جب کہ اس دوران مزید چار مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 6623 ہو گئی ہے ۔آسام میں 2479، ہماچل پردیش میں 2246، منی پور میں 2094، گوا میں 1227، پڈوچیری میں 691، میگھالیہ میں 510، لداخ میں 416، چنڈی گڑھ میں 375، اروناچل میں 361، سکم میں 214، تریپورہ میں 111، انڈمان نکوبارجزائر میں 83، لکشدیپ میں 67 (یہاں فعال معاملات میں صرف ایک کااضافہ ہوا ہے )، دادرا اور نگر حویلی دمن دیو میں 21 ایکٹیو کیسز ہیں جن کا مختلف مقامات پر علاج کیا جا رہا ہے ۔

Related Articles