عالیہ بھٹ پر تنقید کرنےوالوں کو رنبیر کپور کا تیکھا جواب

ممبئی،ستمبر۔بھارتی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کے شوہر، چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اہلیہ کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں۔اداکارہ عالیہ بھٹ اپنے حمل کو چھپانے کے بجائے دکھانے کے سبب آج کل خوب تنقید کی زد میں ہیں، عالیہ بھٹ کو سیٹ یا انٹرویو کے لیے باہر آتے جاتے اپنی نت نئی تصویریں بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔عالیہ بھٹ پر جہاں اْن کی فلم ’براہمسترا‘ میں بے کار اداکاری کرنے پر تنقید ہو رہی ہے وہیں بھارتی صارفین اب اْنہیں حمل کے دوران کیمرے کے سامنے آنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔اس نئی بحث پر اداکار رنبیر کپور نے ’این ڈی ٹی وی‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے ردِ عمل دیا ہے۔رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ پر تنقید کرنے والے صارفین عالیہ سے اور اْن کے جَلد ماں بننے سے جلتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک لڑکی ہونے کے ناطے جس طرح سے عالیہ انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں اور حاملہ ہونے کے باوجود اپنی مصروفیات جاری رکھے ہوئے ہیں سب کو اس عزم اور محنت کا احترام کرنا چاہیے۔رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی تنقید کرنا حسد اور شرارت کرنے والوں کی جانب سے صرف حماقت ہوتی ہے، ہمیں اسے سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے۔

Related Articles