10 روپے کے سکوں سے 6 لاکھ کی گاڑی خریدنے والا شخص

تامل ناڈو،جون۔ ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے شخص نے 10 روپے کے سکوں سے 6 لاکھ روپے کی گاڑی خرید لی۔سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک شہری ویتریول کے چرچے ہیں جس نے ایک ماہ میں 10 روپے کے ڈھیروں سکے جمع کیے اور 6 لاکھ روپے کی گاڑی خریدنے میں کامیاب ہوگیا۔ٍمیڈیا رپورٹس کے مطابق ویتریول جب گاڑیوں کے ایک معروف ڈیلر کے پاس شوروم پہنچا اور اسے اپنے آنے کی وجہ بتائی تو اس سمیت اس کے ملازمین کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ کوئی شخص 10 روپے کے سکوں سے 6 لاکھ روپے کیسے جمع کرسکتا ہے؟ویتریول کے مطابق اس کی والدہ ایک دکان چلاتی ہیں جہاں اکثر گاہک 10 روپے کے سکّے لینے سے انکار کردیتے ہیں، اسی وجہ سے والدہ انہیں گھر لے آتی ہیں اور گھر پر ان سکوں کا ڈھیر جمع ہوجاتا ہے۔ شہری نے بتایا کہ جب اس نے گھر کے بچوں کو 10 روپے کے سکوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا تو اسے بہت دکھ ہوا اور پھر اس نے 10 روپے کے سکّوں سے مہنگی ترین کار خریدنے کا فیصلہ کیا۔ویتریول کو گاڑی خریدنے کے لیے 6 لاکھ روپے کے 10 روپے کے سکّے جمع کرنے میں تقریباً ایک ماہ لگا۔تاہم شوروم کا مالک پہلے تو ہچکچاہٹ کا شکار تھا لیکن اس شخص کے جذبات کو دیکھتے ہوئے وہ اس ڈیل کے لیے راضی ہو گیا اور آخر کار گاڑی کی چابیاں ویتریول کو تھما دیں۔

 

Related Articles