ہولی کی صبح ریتھک روشن کی دوستوں کے ہمراہ سخت ورزش

ممبئی،مارچ۔ریتھک روشن بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے بڑے ناموں میں سے ایک ہیں، ان کے چاہنے والوں کی تعداد بہت ہے کیونکہ ریتھک نے یادگار کردار ادا کیے اور وہ اسٹائلش بھی بہت ہیں۔ریتھک روشن نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ہولی کے دن اپنی مصروفیات سے آگاہ کیا۔انہوں نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ سخت ورزش کر رہے ہیں۔ریتھک نے کیپشن دیا کہ ’نہ رنگ، نہ بھنگ، تمام دوستوں کے ساتھ ہولی کی صبح ورزش‘۔

 

Related Articles