گورنر نے ایک بار پھر بنگال میں امن و امان کی صورت حال پر سوالات کھڑے کئے۔اسپیکر نے گورنرکو ان کے حدود یاد دلائے

کلکتہ,اپریل۔ بی آر امبیڈکر کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں گورنر جگدیپ دھنکرنے ریاست میں کے رونما ہونے والے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا اس پر جلد سے جلد قابوپانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے اسپیکر بمان بنرجی کی موجودگی میں کلکتہ ہائی کورٹ کے احاطے میں وکلا کے ساتھ مارپیٹ اور عصمت دری کے متعدد واقعات کا ذکر کیا۔گورنر جمعرات کو امبیڈکر کی یوم پیدائش کے موقع پر اسمبلی میں گئے تھے۔ انہوں نے امبیڈکر کے مجسمہ پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بدھ کو ہائی کورٹ میں بدامنی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا، ”بدھ کا واقعہ افسوسناک ہے۔ لوگوں کو انصاف کے مندر میں سر جھکانا چاہیے۔جب گورنر ریاست میں امن و امان کی صورت حال پر بات کررہے تھے اس وقت اسمبلی کے اسپیکر ان کے پاس کھڑے تھے۔ ہاوڑہ بل کے بارے میں پوچھے جانے پر دھنکھر نے اسپیکر سے سوال کا جواب طلب کیااس کے جواب میں اسپیکر نے کہا کہ یہ پریس کانفرنس نہیں ہے۔ میں گورنر سے گزارش کروں گا کہ وہ کسی دوسرے موقع کو پریس کانفرنس میں تبدیل نہ کریں۔جب کہ گورنر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے حالیہ واقعات پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، ریاست میں خواتین کے خلاف تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لوگ خوف میں جی رہے ہیں۔ بنگال جمہوریت کا گیس چیمبر بن گیا ہے، انہوں نے کہا۔ مجرموں کو سزا ملنی چاہیے۔ رام پورہاٹ واقعہ کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے متاثرہ خاندان کو نوکری دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ اس تناظر میں، گورنر نے جمعرات کو کہا،کہ رامپورہاٹ کے معاملے میں، اگر مرنے والوں کے خاندانوں کو نوکریاں دی گئی تھیں، تو پھر انتخابات کے بعد تشدد میں مرنے والوں کو نوکریاں کیوں نہیں دی گئیں؟’گورنر کے جانے کے بعد، اسپیکر بیمن بنرجی نے کہا، ہر ایک کی اپنی حدود ہیں۔ ہمیں ان حدود کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ گورنر نے بہت کچھ کہا جو مکمل طور پر درست نہیں ہے۔ ہم آئین کے مطابق کام کرتے ہیں ”۔تاہم بی جے پی بھی امن و امان سمیت مختلف مسائل پر گورنر کے ٹویٹ پر ناراض ہے۔ ریاستی بی جے پی کے ترجمان شیامک بھٹاچاریہ نے کہاکہ بنگال کے لوگ اب ٹویٹس نہیں دیکھناپسند کرتے ہیں وہ گورنر کے اقدامات کی امید کرتے ہیں۔بنگال کے لوگ گورنر کی طرف دیکھتے ہیں، وہ آئین کے محافظ ہیں۔ لوگ اب رائے نہیں سننا چاہتے، وہ چاہتے ہیں کہ گورنر کچھ اقدامات کریں۔

Related Articles