کھڑے ٹرک سے بس ٹکرائی ،دو کی موت سترہ زخمی

رتلام،فروری۔ مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع کے بل پانک تھانہ میں آج صبح ایک بس کے سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا جانے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی اور سترہ زخمی ہو گئے جنھیں ضلع اسپتال میں لے جایا گیا ۔ زخمیوں کو معمولی چوٹ آئی ہے ۔پولیس ذراءع کے مطابق رتلام لیبڈ فور لین پر گاؤں سروڈ جمونیا فنٹے کے قریب ایک ٹرک سڑک کے کنارے کھڑا تھا ۔ تبھی پونے سے راجستھان کے بھیلواڑہ جانے والی تیز رفتار سلیپر کوچ بس ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ اس زبردست ٹکر سے بس ڈرائیور رئیس پٹھان بھیلواڑہ راجستھان کا رہنے والا اور معاون ڈرائیور صابر رتلام کا رہنے والے کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹکر اتنی زبر دست تھی کہ بس ڈرائیور کی لاش اسٹیرنگ میں پھنس گئی تھی،جسے تقریبا ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد نکالا جا سکا ۔

Related Articles