کونڈاگاؤں میں چھ گاوں والوں کا اغوا، ایک ہلاک، پانچ بحفاظت واپس

کونڈاگاؤں، مارچ ۔ چھتیس گڑھ کے کونڈاگاؤں ضلع کے پنگارپال تھانہ علاقے کے تحت گاؤں تمڑیوال سے نکسلیوں نے چھ گاؤں والوں کو اغوا کر لیا۔ ان میں سے ایک کو قتل کردیا گیا جبکہ چار کو نکسلیوں نے چھوڑ دیا اور ایک ان کے چنگل سے فرار میں کامبیاب رہا۔ گاؤں والوں کی اطلاع پر پولیس نے نعش قبضے میں لے کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔پولیس ذرائع کے مطابق کل تمڑی گاؤں کے ایک محلے میں گاوں والے دیوی کے کام میں مصروف تھے کہ اسی دوران شام کے وقت 5 سے 6 نامعلوم افراد آئے اور وہاں سے 6 افراد کو اپنے ساتھ لے گئے۔ شام تک 4 لوگوں کو چھوڑ دیا۔ اسی دوران دو افراد کو ان کے قبضے میں رکھا گیا جن میں سے ایک شخص کسی طرح ان کے چنگل سے بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔ دوسری جانب ایک شخص کو قتل کرنے کے بعد مقتول کی لاش گاؤں کے سابق سرپنچ کے گھر کے نزدیک چھوڑ دی گئی۔ گاؤں والوں کی اطلاع پر پولیس نے اب تک باراماسی ناگ (35) کے رہنے والے تمدیوال کوٹمیٹا پارہ کی لاش برآمد کی ہے۔ باقی سب محفوظ ہیں۔

Related Articles