کولکتہ میں فرضی کال سینٹر چلانے کے الزام میں 11 گرفتار

کولکتہ، جنوری ۔ مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں موبائل ٹاور لگانے اور فرضی کال سینٹر چلانے کے بہانے لوگوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں دو خواتین سمیت کل 11 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ریاست کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے گزشتہ سال ستمبر میں بولپور کے رہائشی امیر حمزہ کی شکایت پر جمعہ کی رات اور ہفتہ کی صبح کے درمیان وسطی کولکتہ کے پھول باگن علاقے میں ایک کثیر المنزلہ اپارٹمنٹ پر چھاپہ مار کر تمام ملزموں کو گرفتار کیاگیا۔شکایت کنندہ نے بتایاکہ "انہوں نے موبائل ٹاور لگانے کا وعدہ کر کے مجھ سے کئی مرتبہ رقم لے کر مجموعی طور پر 43 لاکھ روپے ہڑپ کئے ہیں۔”ذرائع نے بتایا کہ اس بین ریاستی ریکٹ میں ملوث مزید لوگوں کی تلاش کی جارہی ہے جو لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں اور ہیومن ٹریفکنگ میں ملوث ہیں۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ یہ ملزمان ایک کثیر المنزلہ اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل پر کرائے کے تین فلیٹوں سے جعلی کال سینٹر چلا رہے تھے۔اس معاملے میں حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ فیروز کمار پال نے بتایا کہ تمام گرفتار ملزمان کا تعلق کولکتہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں سے ہے۔ ہفتہ کو شہر کی ایک عدالت نے اسے 10 دن کے لیے سی آئی ڈی کی تحویل میں بھیج دیا۔ مسٹر پال نے بتایا کہ اس گینگ کا نیٹ ورک ملک کے تمام میٹرو میں ہے۔

Related Articles