کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں کمی درج، گلمرگ میں 20 انچ تازہ برف جمع

سری نگر،نومبر۔وادی کشمیر میں برف وباراں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے اور سیاحتی مقام گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20 انچ تازہ برف جمع ہوئی ہے جبکہ اس مدت کے دوران سری نگر میں 1.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ سرحدی ضلع کپوارہ میں 10 ملی میٹر اور قصبہ قاضی گنڈ میں 2.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔متعلقہ محکمے کے مطابق وادی میں 11 نومبر کی دوپہر تک بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد میں موسم میں بہتری متوقع ہے اور 12 سے16 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔دریں اثنا وادی میں برف و باراں کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے۔سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ بکیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جبکہ قصبہ دارس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ اور ضلع لیہہ میں منفی1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

Related Articles