کانگریس کی وجہ سے طاقت ور بنے مودی:ممتا

پنجی،اکتوبر۔ مغربی بنگال کی وزیراعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بینرجی نے ہفتے کو دعوی کیا کہ وزیراعظم نریندرمودی کانگریس کی وجہ سے طاقت ور بنتے جارہے ہیں۔
ترنمول سربراہ نے یہاں ایک تقریب میں کہا،’’میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی۔ان کے پاس کئی سارے موقع تھے،لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا۔مودی کانگریس کی وجہ سے زیادہ طاقت ور بن پائے ہیں۔مغربی بنگال میں کانگریس نے میرے خلاف الیکشن کیوں لڑا۔‘‘انہوں نے کہا ،’’کانگریس مودی جی کی ٹی آر پی ہے۔اب بہت ہوگیا۔میں کانگریس کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتی ۔میری خود کی اپنی پارٹی ہے۔‘‘محترمہ بینرجی سے اسمبلی اور لوک سبھا الیکشن میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کے بارے میں بھی سوال کیا گیا

Related Articles