کانگریس کو ووٹ دے کر ووٹ نہ خراب کریں:مایاوتی
لکھنؤ:جنوری۔بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے اترپردیش کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر رائے دہندگان سے کانگریس کو ووٹ دے کر اپنا ووٹ خراب نہ کرنے کا دعوی کرتے ہوئے بی ایس پی کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔مایاوتی نے اتوار کو ٹوئٹ میں کہا’ یوپی کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی حالت اتنی خراب ہے کہ ان کے وزیر اعلی کے چہرے کے امیدوار نے کچھ گھنٹوں کے اندر ہی اپنا موقف تبدیل کردیا ہے۔ ایسے میں بہتر ہوگا کہ لوگ کانگریس کو ووٹ دے کر اپنا ووٹ خراب نہ کریں۔ بلکہ یک طرفہ طور پر بی ایس پی کو ہی ووٹ دیں۔قابل ذکر ہے کہ مایاوتی کا اشارہ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی جانب ہے۔ واڈرا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اترپردیش کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جانب سے وزیر اعلی کے چہرے کے سوال پر اپنی تصویر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے علاوہ اس وقت اور کوئی نہیں ہے۔ حالانکہ کچھ وقت بعد ہی انہوں نے وضاحت بھی کیا کہ وہ وزیر اعلی کی دوڑ میں نہیں ہیں بلکہ پارٹی میں انہیں اسمبلی الیکشن میں انتخابی میدان میں اتارے جانے پر تبادلہ خیال ہورہا ہے۔اس درمیان مایاوتی نے کانگریس پر حملہ جاری رکھتے ہوئے اسے ووٹ کٹوا پارٹی تک بتا دیا۔ انہوں نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا’ یوپی میں کانگریس جیسی پارٹیاں لوگوں کی نظر میں ووٹ کاٹنے والی پارٹیاں ہیں۔ ایسے میں بی جے پی کو یوپی کے اقتدار سے باہر کر کے یہاں سروسماج کے مفاد میں و ان کے جان پہچان والی حکومت کی ضرورت ہے۔ جس میں بی ایس پی کا کا مقام حقیقت میں نمبر ایک پر ہے۔