کانگریس کا خاتون انتخابی منشور جھوٹ کا پلندہ:ریتا بہوگنا

لکھنؤ:دسمبر، پریاگ راج میں بی جےپی کی رکن پارلیمنٹ ریتا بہو گنا جوشی نے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر جاری کئے گئے کانگریس کے خاتون انتخابی منشور کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئےجمعرات کو کہا کہ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اس منشور کےذریعہ اترپردیش کی عوام خاص کر خواتین کو ٹھگنے کی کوشش کررہی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ واڈرا نے بدھ کو کانگریس کاخاتون انتخابی منشور جاری کیا تھا۔ واڈرا کا دعوی ہےکہ ملک میں کسی سیاسی پارٹی کی جانب سے پہلی بار خاتون انتخابی منشورجاری کیا گیا ہے۔جوشی نے کہا کہ یہ کانگریس کا انتخابی منشور نہیں ہے بلکہ یہ واڈرا کا ذاتی انتخابی منشور ہے۔ اس کا کانگریس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اگر یہ کانگریس کا انتخابی منشور ہوتا تو اس میں کئے گئے اعلانات کو پہلے کانگریس کی حکمرانی والی ریاستوں میں نافذ کیا جاا لیکن ایسا کچھ نہیں کیا گیا ہے۔ اس لئے کانگریس کا یہ انتخابی منشور جھوٹ کا پلندہ ہے۔جوشی نے کہا کہ واڈرا یہ بتائیں کہ وہ اترپردیش کی خواتین کے لئے جو اعلان کررہی ہیں انہیں وہ پنجاب، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں کیوں نہیں نافذ کروارہی ہیں۔ ان ریاستوں میں تو کانگریس کی ہی حکومت ہے۔ انہوں نےکہا’میں کانگریس میں لمبےعرصے تک رہی ہوں میں اس کے طرز عمل سے اچھی طرح سے واقف ہوں۔انہوں نے کہا کہ یوپی میں کانگریس کی قیادت بے حد کمزور ہے۔واڈرا کے انتخابی منشور کا یوپی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ کیونکہ خود کانگریس پارٹی میں واڈرا کو ہی سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا ہے۔ پارٹی کے لیڈروں نے انہیں اترپردیش میں تنہاچھوڑ دیا ہے۔

Related Articles