کابینہ کی میٹنگ میں کھیلو انڈیا اسکیم کے لیے 215.53 کروڑ روپے کی منظوری

بھوپال، دسمبر۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی صدارت میں آج ہوئی وزرتی کابینہ کی میٹنگ میں تین سال کے لیے’کھیلو انڈیا اسکیم‘ کے لیے 215 کروڑ 53 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔وزارتی کابینہ نے اس اسکیم کے تحت کھیلو انڈیا یوتھ گیمس 2022 میں پہلی مرتبہ استعمال میں آنے والے بھوپال میں بین الاقوامی اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لیے تین برسوں میں سرمایہ خرچ کی رقم 137 کروڑ 60 لاکھ روپے، مشین اور آلات کی خرید کے لیے سرمایہ خرچ کی رقم 38کروڑ 99 لاکھ روپے، اسپوٹس کمپلیکس کے قیام اور رکھ رکھاؤ کے لیے سال 2023-24 سے غیر اعادی خرچ سالانہ رقم 15 کروڑ56 لاکھ روپے اور کھیلو انڈیا یوتھ گیمس 2022-23 کے کامیاب انعقاد کے لیے آمدنی غیر اعادی خرچ 23 کروڑ 38 لاکھ روپے کی منظوری دی۔ٹوکیو اولمپکس میں ریاست کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی اور بھوپال کو کھیلوں کا مرکز بنانے کے بعد بھوپال میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2022-23کے انعقاد کے حوالے سے یہ ایک اہم فیصلہ ہے۔ مرکز کی جانب سے مدھیہ پردیش میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2022-23کی میزبانی کے لیے اصولی طور پر رضامندی مل گئی ہے۔ منظور شدہ اسپورٹس کمپلیکس کو کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2022-23کے مختلف ایونٹس کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اسے وقتاً فوقتاً منعقد ہونے والے مختلف مقابلوں کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ریاست میں درج فہرست قبائل کی لڑکیوں کی شرح خواندگی میں اضافہ کرنے اور معیاری بہتری لانے کے لیے وزارتی کی کونسل نے 1785 کروڑ روپے کے بجائے 1785 کروڑ 51 لاکھ روپے کی رقم کو منظوری دی ہے۔ میٹنگ میں کابینہ نے سینٹرلائزڈ پولیس کال سینٹر اور کنٹرول روم سسٹم (ڈائل-100) سروس کے دوسرے مرحلے (2021-2027) کے لیے 1200 ایف آر وی گاڑیوں کے منصوبے کے لیے 1084 کروڑ 52 لاکھ روپے کے ایکشن پلان کو منظوری کابینہ کے ذریعہ مدھیہ پردیش ہائی وے فنڈ رولز 2012 کے رول 3 میں ترمیم کرنے کی منظوری دی گئی۔ کنزیومر فیس کی وصولی اور اجازت اور لائسنس فیس فنڈ میں جمع کرائی جائیں گی۔ یہ فنڈ کسی بھی نیشنلائزڈ بینک یا شیڈول بینک یا دیگر مالیاتی ادارے میں جمع کیا جائے گا۔ اسی طرح وزارتی کونسل نے مدھیہ پردیش پنچایت راج اور سوراج (ترمیمی) آرڈیننس 2021 کو بھی منظوری دے دی ہے۔

Related Articles