چیف جسٹس وپن سانگھی 28 جون کو حلف لیں گے

نینی تال، جون۔اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے نو مقرر چیف جسٹس جسٹس وپن سنگھی 28 جون کو حلف لیں گے۔ گورنر لیفٹیننٹ جنرل گرمیت سنگھ (ریٹائرڈ) انہیں دہرادون کے راج بھون میں حلف دلائیں گے۔ یہ اطلاع ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل وویک بھارتی شرما نے جمعہ کو ایک نوٹس جاری کرکے یہ معلومات دی ہے۔ حلف برداری کی تقریب شام 6.15 بجے ہوگی۔ وہ اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے 12ویں چیف جسٹس ہوں گے۔انہیں حال ہی میں سپریم کورٹ کالجیم کی سفارش پر مرکزی حکومت نے اتراکھنڈ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔ انہیں دہلی ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے ترقی دی گئی ہے۔ اب تک جسٹس اشوک دیسائی، جسٹس ایس ایچ کپاڈیہ، جسٹس وی ایس شرپورکر، جسٹس سریاک جوزف، جسٹس راجیو گپتا، جسٹس ونود کمار گپتا، جسٹس جے ایس کھیہر، جسٹس بارن گھوش، جسٹس کے ایم جوزف، جسٹس رمیش رنگناتھن اور جسٹس راگھویندر سنگھ چوہان چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

Related Articles