چنڈی گڑھ ہوائی اڈے کا نام شہید بھگت سنگھ کے نام پر: مودی
نئی دہلی، ستمبر۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج چنڈی گڑھ ہوائی اڈے کا نام شہید بھگت سنگھ کے نام پر رکھنے کا اعلان کیا۔مسٹرمودی نے یہ اعلان آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات کی 93ویں قسط میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 28 ستمبر کوسیلبریٹ کرنے کی ایک اور وجہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا، جانتے ہیں کیا ہے! میں صرف دو لفظ کہوں گا لیکن مجھے معلوم ہے، آپ کا جوش چار گنا زیادہ بڑھ جائے گا۔ یہ دو الفاظ ہیں سرجیکل اسٹرائیک۔ بڑھ گیاناجوش! ہمارے ملک میں امرت مہوتسو کی جو مہم چل رہی ہے انہیں ہم دل و جان سے منائیں، اپنی خوشیوں کو سب کے ساتھ بانٹیں۔مسٹرمودی نے کہا کہ آج سے تین دن بعد 28 ستمبر کو امرت مہوتسو کا ایک خاص دن آرہا ہے۔ اس دن مادروطن کے بہادر بیٹے بھگت سنگھ جی کا یوم پیدائش ہے۔ بھگت سنگھ کے یوم پیدائش سے عین قبل انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ چندی گڑھ کے ہوائی اڈے کا نام اب شہید بھگت سنگھ کے نام پر رکھا جائے گا۔ اس کا کافی عرصے سے انتظار تھا۔انہوں نے کہا، ’’میں چنڈی گڑھ، پنجاب، ہریانہ اور ملک کے تمام لوگوں کو اس فیصلے کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔‘‘ وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے آزادی پسندوں سے تحریک لے کر، ان کے نظریات پر عمل کرتے ہوئے، ان کے خوابوں کا ہندوستان بنانا ہے اور یہی ان کے تئیں ہماری خراج عقیدت ہے۔ شہداء کی یادگاریں، ان کے نام سے منسوب جگہوں اوراداروں کے نام سے ہمیں فرض شناسی کی ترغیب ملتی ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی ملک نے کرتویہ پتھ پرنیتا جی سبھاش چندر بوس کا مجسمہ لگا کر ایسی ہی کوشش کی ہے اور اب شہید بھگت سنگھ کے نام پرچنڈی گڑھ ایئرپورٹ کا نام اس سمت میں ایک اور قدم ہے۔انہوں نے کہا، "میں چاہوں گا، امرت مہوتسو میں، جس طرح ہم آزادی پسندوں سے متعلق خاص مواقع پرخوشیاں منارہے ہیں، اسی طرح 28 ستمبر کوبھی ہر نوجوان کوکچھ نیا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔”