چار میونسپل کارپوریشن کے انتخابات پر ممتا بنرجی نے عوام کا شکریہ اداکیا
پارٹی کارکنان تکبر اور غرور کا مظاہرہ نہ کریں
کلکتہ ،فروری ۔مغربی بنگال کے چار میونسپل کارپوریشن بدھان نگر، سلی گوڑی میونسپلٹی ، آسنسول اور چند ن نگر میونسپل کارپوریشن میں ترنمول کانگریس بڑی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔اس دوران وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے پارٹی لیڈروں اور ورکروں کو جشن منانے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر ہمیں تکبر اورغرور کا مظاہرہ نہیں کرنا ہے۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ 26فروری کو107یونسپلٹی انتخابات میں ایسی کوئی بھی حرکت نہیں کرنی ہے جس سے پارٹی کی بدنامی ہو۔ چار بلدیاتی انتخابات میں زبردست کامیابی کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا علیٰ نے کہا کہ’’ہم عوام کے فیصلے کاا حترام کریں گے۔ میں اپنی پارٹی کے ہر کا رکن کا اور عوام کا، ترنمول کانگریس خاندان کا شکرگزار ہوں۔ ہم لوگوں کے بھروسے اور اعتمادکی قیمت ادا کریں۔ جتنا ہم جیتتے ہیں، اتنا ہی ہمارے اندر عاجز ی آتی ہے۔ چاروں کارپوریشن کو ایک خوبصورت گرین اینڈ کلین کارپوریشن بناناہے۔ آئیے مل کر بنائیں اور سبز بنائیں ہریالی کے بغیر گلوبلائزیشن ممکن نہیں۔ مجھے خود کو سبز پسند ہے۔تاہم اس شکست کے بعد بی جے پی نے کلکتہ ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے گوتم دیو کو سلی گڑی کا میئر بنانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ابھی تک بدھان نگر کے میئر کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اور وزیراعلیٰ نے آج اپیل کی ہے کہ کورونا کی صورتحال میں کہیں بھی فتح کا جلوس نہیں نکالا جائے گا۔26 فروری کو 107 بلدیاتی انتخابات ہیں۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ نے پیغام دیا کہ کوئی بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لے گا۔ عوام کا بھروسہ ہی ہماری بڑی طاقت ہے ۔اس بار بھی ہم نے کہیں فساد نہیں ہونے دیا۔ عوام نے خود سے ہمیں ووٹ دیا ہے۔ یہ جیت ہمیں باقی بلدیات میں جیتنے میں مدد دے گی۔