پوتن کا یوکرین کے خلاف جنگ لڑنے والے فوجیوں کے لیے انعام کا اعلان
ماسکو، دسمبر۔روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین کے خلاف جنگ لڑنے والے فوجیوں کے لیے مفت میں زمیں دینے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یوکرین کے خلاف جنگ میں فوجیوں کو سرکاری اراضی انعام میں دی جائے گی، فوجیوں کو ماسکو، کریمیا اور سیواستوپول میں مفت زمین دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو ایک حکم نامے پر دستخط کیے جس میں کہا گیا ہے کہ ماسکو، کریمیا اور سیواستوپول کے مضافاتی علاقوں میں ان نمایاں فوجیوں کو مفت اراضی پلاٹ دیے جائیں گے جنھوں نے یوکرین کی جنگ میں حصہ لیا اور شان دار کارکردگی دکھائی۔اس کے علاوہ، یوکرین کے خلاف جنگ میں زخمی یا بیمار ہونے والے فوجیوں کے ورثا کو بھی سماجی امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس صدارتی فیصلے پر عمل درآمد کل سے شروع ہو گیا ہے۔