پنچایت انتخابات میں ترنمول کانگریس صاف ستھری شبیہ والے لیڈروں کو امیدوار بنائے گی:ابھیشیک بنرجی

کلکتہ،اگست۔اسکول سروس کمیشن کے تحت اساتذہ کی تقرری میں گھوٹالہ اور مقامی سطح پر ترنمول کانگریس کے لیڈروں کی بدعنوانی کے الزامات کے بعد ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی پارٹی پر لگے بدنامی کے داغ کو مٹانے کی مہم میں سرگرم ہے۔شمالی بنگال میں پارٹی کی تنظیم کو درست کرنے کے بعد ابھیشیک بنرجی جنوبی بنگا ل کے اضلاع میں بھی کام شروع کردیا ہے ۔انہوں نےواضح پیغام دیا ہے کہ پنچایتی انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ طریقے سے کرائے جائیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پنچایت انتخابات میں پارٹی صاف ستھری شبیہ والے لیڈر کو امیدوار بنایا جائے گا۔ ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ پنچایات انتخابات میں ایسے لیڈروں کو امیدوار بنایا جائے گا جو صاف ستھرے شبیہ اور ساد ہ زندگی گزارنے والے ہوں گے۔پارٹی ضلع سے لسٹ کی تصدیق کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست کا اعلان کرے گی۔ پارٹی کے آل انڈیا جنرل سکریٹری و ممبر پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی نے جنگی پور، بہرام پور اور مرشد آباد تنظیمی اضلاع کی میٹنگ میں موجود قیادت کو واضح کردیا گیا ہے۔ جلپائی گوڑی، علی پور دوار، مالدہ اورشمالی دیناج پور اور جنوبی دیناج پور سے تعلق رکھنے والے پارٹی لیڈروں اور ورکروں سے ملاقات کے بعد ابھیشیک بنرجی نے مرشدآبادسے تعلق رکھنے والے لیڈروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ضلع کے تمام ممبران پارلیمنٹ، ممبران اسمبلی، یووا ترنمول اور آئی این ٹی ٹی یو سی کے صدر موجود تھے۔ شمالی بنگال کے دیگر اضلاع کی طرح اس میٹنگ میں بھی موجود ضلعی قیادت سے کہا گیا ہے کہ وہ پنچایت انتخابات میں پارٹی کی صف اول میں صاف شبیہ والے امیدواروں کو کھڑا کریں۔ یہ دیکھنے کو کہا گیا ہے کہ کیا ریاستی حکومت کی مجموعی خدمات گاؤں کے لوگوں کو صحیح طریقے سے فراہم کی جارہی ہیں اور کیا عوامی نمائندے عام لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ خاص طور پر یہ دیکھنے کو کہا گیا ہے کہ ہیلتھ کارڈ اور لکشمی بھنڈارلوگوں کو مل رہے ہیں یا نہیں۔ ابھیشیک بنرجی نے واضح کیاکہ ’ پارٹی ورکرس بوتھ سے بوتھ تک جائیں اور وزیرا علیٰ کے پروجیکٹوں اور خدمات سے آگاہ کرائیں۔اس مہم میں صاف ستھری شبیہ والے ورکروں کو سامنے لائیں۔ابھیشیک بنرجی نے پارٹی ورکروں اور لیڈروں کو محتاط اور ہوشیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔

 

Related Articles