پرینکا بھی کوروناسے متاثر
نئی دہلی، جون ۔ کانگریس کی اتر پردیش کی جنرل سکریٹری انچارج پرینکا گاندھی بھی کورونا سے متاثر ہو گئی ہیں اور انہوں نے خود کو گھر میں کوارنٹائن کر لیا ہے۔جمعہ کو ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دیتے ہوئے محترمہ گاندھی نے کہا ’’میں نے کورونا ٹیسٹ کرایا ہے اور مجھے معمولی علامات سے کورونا متاثر پایا گیا ہے۔ مجھے کورونا کے تمام پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے اپنے گھر میں کوارنٹائن کیا گیا ہے۔ میں ان لوگوں سے درخواست کرتی ہوں جو میرے رابطے میں آئے ہیں وہ اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔واضح رہے کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی بھی کل کورونا سے متاثر پائی گئی تھیں اور وہ بھی کوارنٹائن میں ہیں۔