پرمود ساونت نے وزراء کو قلمدان تقسیم کئے

گوا، اپریل ۔ گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے اتوار کو اپنے اتحادیوں میں قلمدان تقسیم کئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق داخلہ ، فنانس، پرائیویٹ سیکیورٹی اور سرکاری زبان سے متعلق محکمے اپنے پاس رکھے ہیں۔ وشواجیت رانے کو صحت، شہری ترقی، ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ اور خواتین اور بچوں اور جنگلات، موون گوڈنہو کو ٹرانسپورٹ انڈسٹری، پنچایت اور پروٹوکول کے قلمدان دیے گئے ہیں جب کہ روی نائک کو زراعت، دستکاری اور شہری ہوا بازی کے قلمدان دیے گئے ہیں۔نیلیش کابرال کو قانون سازی کے امور، ماحولیات، قانون اور عدالتی اور عوامی تعمیرات کے قلمدان دیے گئے۔ سبھاش شروڈکر کو آبی وسائل کا محکمہ، کو آپریٹیو اور عوامی تعاون کا محکمہ دیا گیا ہے۔ روہن کھاونٹے کو سیاحت، آئی ٹی اور پرنٹنگ اور اسٹیشنری دی گئی ہے جبکہ گووینو گوڈے کو اسپورٹس، آرٹس اینڈ کلچر اور رورل ڈیولپمنٹ اتھارٹی دی گئی ہے۔ریونیو، لیبر اور ویسٹ مینجمنٹ کا قلمدان ایٹانیسیو موسیٹیو کو دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جن محکموں کا فیصلہ نہیں ہوا ہے ان کا وزیر اعلیٰ بعد میں جائزہ لیں گے۔

 

Related Articles