پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے پر توجہ دینی چاہیے: ٹھاکر

نئی دہلی، دسمبر۔اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے تبصرے کی آج سخت مذمت کی اور کہا کہ مسٹر بھٹو کو اس نچلی سطح پرجانے کے بجائے دہشت گردی کو ختم کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔ .مسٹر ٹھاکر نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ کا بیان انتہائی مذموم اور شرمناک ہے۔ 1971 میں ہندوستان کے ہاتھوں اپنی شکست کا درد اسی دن سے ہے جب اس دن 93 ہزار سے زائد پاکستانی فوجیوں نے ہندوستان کے سامنے ہتھیار ڈال دیےتھے۔ ان کے نانا پھوٹ پھوٹ کر روئے تھے۔ اس سب کے باوجود پاکستان کی سرزمین آج بھی دہشت گردی کی آماجگاہ بنی ہوئی ہے۔ اس میں پاکستانی حکومت براہ راست ملوث ہے۔ آج پوری دنیا ان کے منصوبوں کو جانتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں مودی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف درست اور سخت پالیسی اپنا کر مسلسل واضح پیغام دیے ہیں۔ ایسے بیانات کسی وزیر خارجہ کو زیب نہیں دیتے لیکن یہ پہلا موقع نہیں جب پاکستان نے پیٹھ میں چھرا گھونپا ہو۔ اس سے پہلے بھی وہ کھل کر اپنی گھٹیا پن کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کی پناہ گاہ ہے۔مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ امریکہ نے اسامہ بن لادن کو پاکستان میں داخل ہو کر ہلاک کیا تھا۔ ہندوستان نے بھی گھس کر دہشت گردوں کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کی تھی۔ سب جانتے ہیں کہ دہشت گردوں کو مارنے کے لیے کہاں جانا پڑتا ہے۔ پاکستان اس سے اپنا منہ نہیں چھپا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ “اگر وہ سمجھتے ہیں کہ وہ صرف ایسے بیانات دے کر اپنی جان چھڑا لیں گے، تو ایسا ہونے والا نہیں ہے۔ بہتر ہو گا کہ پاکستانی وزیر خارجہ اپنے یہاں دہشت گردی کے خاتمے پر توجہ دیں۔

Related Articles