پائین شہر کے گوجوارہ چوک میں بھیانک آتشزدگی

مسجد شریف، شاپنگ کمپلیکس کی اوپری منزل اور ایک مکان خاکستر

سرےنگر،اپریل ۔جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے گوجوارہ علاقے میں منگل کی سہ پہر کو آتشزدگی کی ایک واردات کے دوران مسجد شریف، دو شاپنگ کمپلیکس کی اوپری منزلیں اور ایک مکان خاکستر ہوا ہے۔یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ گوجوارہ چوک میں اُس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب یہاں مسجد شریف سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل دو شاپنگ کمپلیکس اور ایک رہائشی مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کے اہلکار فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران مسجد شریف ، دو شاپنگ کمپلیکس کی اوپری منزلیں اور ایک مکان خاکستر ہوا ہے۔نامہ نگار نے بتایا کہ مقامی نوجوان اور فائر اینڈ ایمرجنسی اہلکاروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔آگ کی اس واردات کے دوران متعدد دکانوں کو جزوی طورپر نقصان پہنچا ہے۔پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

 

Related Articles