وینکیاتین روزہ دورے پر اروناچل پہنچے
ایٹانگر اکتوبر۔ نائب صدر وینکیا نائیڈو اروناچل پردیش کے اپنے تین روزہ دورے پر جمعہ کو دارالحکومت ایٹانگرپہنچے۔مسٹرنائیڈو کا اروناچل پردیش کے گورنر بریگیڈیئر (ڈاکٹر) بی ڈی مشرا (ریٹائرڈ)، وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو، اسمبلی کے اسپیکرمسٹر پاسنگ دورجی سونا اور دیگر معززین نے ایٹانگر نگر ہیلی پیڈ پر استقبال کیا۔ ہیلی پیڈ پر ہی روایتی رقص اور موسیقی کے ساتھ ان کا استقبال کیا گیا۔نائب صدر بننے کے بعد یہ مسٹر نائیڈو کا اروناچل پردیش کا پہلا دورہ ہے۔ وہ جمعہ کو ریاستی اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ مسٹرنائیڈو اسمبلی کمپلیکس میں اسمبلی لائبریری، دورجی کھانڈو آڈیٹوریم اور پیپر ری سائیکلنگ یونٹ کا افتتاح کریں گے۔وہ ہفتہ کو یہاں واقع جواہر لال نہرو اسٹیٹ میوزیم کا مشاہدہ کریں گے۔ وہ اتوار کی صبح دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔