ویشالی میں بینک ملازم کے گھر سے چھ لاکھ 70 ہزار کی چوری

حاجی پور ، ستمبر۔ بہار میں ویشالی ضلع کے لال گنج تھانہ علاقہ میں بینک ملازم کے گھر سے چوروں نے چھ لاکھ 70 ہزار روپے چرا لئے ۔پولیس ذرائع نے اتوار کو یہاں بتایاکہ جلال پور گاؤں باشندہ بینک ملازم امریش کمار شکلا کے بند مکان سے چوروں نے چھ لاکھ 70 ہزار روپے کی چوری کرلی ہے ۔ واقعہ کے وقت گھر میں کوئی بھی شخص موجود نہیں تھا ۔آج صبح جب امریش کمار گھر پہنچے تو انہیں چوری کے واقعے کا عمل ذرائع نے بتایاکہ واقعہ کی جانکاری کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

Related Articles