‘وسو دیو کٹمبکم کے جذبے کے ساتھ ڈیجیٹل اکانومی پوری دنیا کو ایک کنبے کی شکل میں آگے بڑھا سکتی ہے:یوگی
لکھنؤ:فروری۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ‘وسو دیو کٹمبکم کے جذبے کے ساتھ ڈیجیٹل اکانومی پوری دنیا کو ایک کنبے کی شکل میں آگے بڑھا سکتی ہے جو انسانی زندگی کے بہبود میں مدد کرے گا۔جی۔20ڈیجیٹل اکانومی ورکنگ گروپ کی میٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ جی۔20 کا سلوگن ‘ون ارتھ۔ون فیملی،ون فیوچر یعنی وسو دھیو کٹمبکم حقیقتا ہندوستان کا وہ قدیم نعرہ ہے جو ہندوستان کی دنیا کے بارے میں اس سوچ کو واضح کرتا ہے ہندوستان کے پاس جو کچھ بھی تھا اسے بغیر کسی غرور کے کبھی یہ نہیں کہا کہ یہ میرا ہے تو اس پر میرا ہی حق ہے۔یقینی طور سے ڈیجیٹل اکانومی وسودھیو کٹمبکم کے اس جذبے کے ساتھ پوری دنیان کو ایک کنبے کی شکل میں آگے بڑھانے میں معاون ہوسکتی ہے اور انسانیت کے فلاح کا کام کرسکتی ہے۔جی۔20 سے جڑے نمائندوں کا استقبال کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ آبادی کے پیش نظر اترپردیش ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ 25کروڑ کی آبادی یہاں مقیم ہے۔ یہ ہندوستان کی روحانی اور ثقافتی وراثت کی نمائندگی بھی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی سب سے زرخیز زمین بھی اترپردیش میں ہے۔ ہندوستان کی کل زراعت کے قابل زمین میں سے 11فیصدی زمین اترپردیش کے پاس ہے۔ اس میں 20فیصدی اناج کی پیداوار اترپردیش کرتا ہے۔ سب سے اچھا آبپاشی کا نظام بھی اترپردیش کے پاس ہے۔ اترپردیش کے پاس سب سے جوان طاقت اور جدید معیشت کے پیش نظر ایک اہم آدھار ایم ایس ایم ای کو بیس چاہئے ایسے 96لاکھ ایم ایس ایم ای یونٹ بھی اترپردیش میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ نو سالوں میں عالمی اسٹیج پر ہندوستان کے وقار کو آگے بڑھانے اور دنیا کو نئی سمت دینے میں وزیر اعظم مودی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ آج وزیر اعظم کی قیادت میں اترپردیش حکومت گورننس کے مختلف آیام میں جدید تکنیک اورڈیجیٹلائزیشن کو اپنا کر ریاست کی ایک بڑی آباد کو سہولیت فراہم کرانے کا کام کررہا ہے۔ ملک کی آبادی کا تقریبا ہر چھٹا شخص اترپردیش میں مقیم ہے۔ تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے ہم لوگ اتنی بڑی آبادی کے ساتھ پورے شفاف طریقے سے کام کررہے ہیں۔