وزیر اعلی نے180دنوں کوعہد ساز حکمرانی کا بہترین معیار قرار دیا

یوگی حکومت نے دوسرے میعاد کے پہلے چھ مہینے پورے کئے

لکھنؤ:ستمبر۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو اپنے دوسرے میعاد کار میں کے پہلے چھ مہینے پورے کرلئے ہیں۔ وزیر اعلی یوگی نے ریاستی باشندوں کو اس کی مبارک باد پیش کرت ہوئے دوسرے میعادکار کے 180دنوں کوعہد ساز حکمرانی کا بہترین معیار قرار دیا ہے۔یوگی حکومت نے اس موقع پر اپنے ساڑھے پانچ سال کے میعاد کار میں ریاست کی چہاررخی ترقی کی سمت میں تقریبا سبھی شعبوں کے لئے کئے گئے قابل ذکر کاموں کا رپورٹ کارڈ بھی پیش کیا۔انہوں نے اپنی حکومت کے وعدوں کو دہراتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا’ سب کا ساتھ۔ سب کا وکاس‘ کا منتر لئے یہ ڈبل انجن کی بی جے پی حکومت ہے۔ جو کہے گی وہ کرے گی۔ حکومت کے خصوصی دھیان میں دئیے جانے والے شعبوں کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے یوگی نے کہا’انتو دئیے سے میعشت تک، انفراسٹرکچر سے انڈسٹری تک، محنت کشوں سے کسانوں تک، سیکورٹی سے تعلیم تک، وزیر اعظم مودی جی کی رہنمائی میں ہر شعبے میں’نئے ہندوستان کا نیا اترپردیش نئی تعمیر کا سنہرا باب لکھ رہا ہے۔یوگی نے خاتون بااختیاری کے لئے ان کی حکومت کے ذریعہ کی گئی کوششوں کو بہتری حکمرانی کی بنیاد بتایا۔ انہوں نے کہا’ماں کی طاقت کو اپنے ایوان سے آئینی ایوان تک احترام سیکورٹی، تعاون و سنہرا موقع فراہم کرتی اترپردیش حکومت کے عہدسازحکمرانی کے 180 دن بہترین میعار ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ اترپردیش کی نصف آبادی کے لئے خوابوں کی منزل بننے کی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ یوگی نے ٹوئٹ میں لکھا’وزیر اعظم کی رہنمائی میں’نیا اترپردیش‘ ملک کی نصف آبادی کا ڈریم ڈیسٹی نیشن بننے کی جانب گامزن ہے۔یوگی نے ریاستی باشندوں کو حکومت کے چھ ماہ پورے ہونے کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا’خودکفیل اترپردیش کی تعمیر کو وقف آپ کی حکومت کے دوسرے میعاد کار کے یہ 180دن محرومین، استحصال زدہ،پسماندہ اور مظلومین کی زندگی میں مثبت تبدیلی کی وجہ بنے ہیں۔ 25کروڑ ریاستی باشندوں کو ان کی خدمت، سیکورٹی و فلاح کو وقف حکومت کے دوسرے میعاد کار کے پہلے 6مہینے پورے ہونے کی پر خلوص مبارب باد۔قابل ذکر ہے کہ اترپردیش میں یوگی حکومت کا پہلا میعاد مارچ میں پورا ہونے کے بعد ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے لگاتار دوسری بار جیت حاصل کر کے یوگی حکومت کے دوسرے میعاد کار کا راستہ ہموار کیا تھا۔یوگی حکومت نے اپنے دوسرے میعاد کار کے 180دنوں(6مہینو) میں کئے گئے 100اہم فیصلوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے اسے اپنی حصولیابی قرار دیا ہے۔ ان میں تعلیم کے شعبے میں کئے گئے کاموں میں ریاست کے 87 سرکاری انٹرکالجوں میں اسمارٹ کلاسز کا نظم، یوم اساتذہ پر’ریاستی ٹیچر انعام‘وزیر اعلی ٹیچر انعام‘ کے لئے نئے میعارات بنانے اور 119 سرکاری انٹرکالجوں میں ای۔ لرننگ پارک فروغ دینا شامل ہے۔سڑک اور ٹرانسپورٹ کے شعبے کی حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے حکومت نے ریاست میں 10380کلومیٹر سڑکوں کو گڑھوں سے نجات دلانے، 2910کلو میٹر سڑک کی تجدید کاری، 100پلوں اور60بین ریاستی استقبالیہ دروازوں کی تعمیر کرنے اور شہر ٹرانسپورت کو بہتر بنانے کے لئے 700الکٹرک بسوں کو چلائے جانے کی جانکاری دی۔اس کے علاوہ گورکھپور سے دہلی کے لئے 14فلائٹ تک بڑھانے میں کامیابی حاصل کرنے اور ریاست کے مویشیوں کو لمپی مرض سے بچانے کے لئے 23اضلاع میں 82آئیسولیشن سنٹر قائم کر کے بڑے پیمانے پر مویشیوں کی ٹیکہ کاری کا اس فہرست میں ذکر کیا گیا ہے۔

 

Related Articles