وزیر اعلیٰ یوگی کا اعلان، ہر ضلع میں ہوگی ڈائیلاسز کی سہولت

لکھنو:اگست ۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ہر ضلع میں ڈائلیسس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس وقت 65 اضلاع میں ڈائیلاسز چل رہا ہے۔ یہ سہولت آج سے 3 اضلاع میں شروع ہو رہی ہے۔ یہ سہولت جلد ہی باقی سات اضلاع میں بھی دستیاب ہو جائے گی۔ وہ ڈائیلاسز اور 35 اے این ایم ٹریننگ سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ طبی عملہ محکمہ صحت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس لیے معیاری طبی تعلیم کا بندوبست کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس کے تحت ٹریننگ سنٹر اور دیگر سہولیات کو بڑھایا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ نرسنگ اور پیرا میڈیکل کی تعلیم کے سلسلے میں کئی نئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس کا اثر مریضوں کے علاج پر نظر آئے گا۔اس دوران نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے کہا کہ اسپتالوں کا نظام مسلسل بہتر ہو رہا ہے۔ علاج کے نظام میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تربیتی مراکز کو بہت بہتر بنایا جا رہا ہے۔ پروگرام میں محکمہ صحت کے تمام اعلیٰ افسران موجود تھے۔

 

Related Articles