وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا با کا انتقال

احمد آباد، دسمبر ۔وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا با کا 100 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ احمدآباد کے اسپتال میں آخری سانس لی ۔ یہاں یو این مہتا ہارٹ ڈیزیز انسٹی ٹیوٹ میں انہیں دو روز قبل داخل کرایا گیا تھا۔ محترمہ ہیرا با نے صبح تقریباً ساڑھے تین بجے آخری سانس لی۔ انہوں نے حال ہی میں اپنی 100 ویں سالگرہ منائی تھی۔ مسٹر مودی کل احمد آباد میں بھی اپنی والدہ سے ملنے گئے تھے۔

Related Articles