وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’من کی بات‘ پروگرام نے آج 100 ایپی سوڈ مکمل کیے

نئی دہلی، اپریل۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’من کی بات‘ پروگرام نے آج 100 ایپی سوڈ مکمل کر لیے ہیں۔ امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر جناب امیت شاہ نے آج ممبئی، مہاراشٹر میں ’من کی بات‘ پروگرام کا 100ویں ایپی سوڈ سنا۔مختلف ٹوئیٹس کے توسط سے، امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’من کی بات‘ پروگرام نے آج 100 ایپی سوڈ مکمل کر لیے ہیں، او ر اس نے اثر انگیز قیادت کی مثالوں کی شاندار نشانی چھوڑی ہے۔ میں نے ممبئی میں من کی بات کا 100واں ایپی سوڈ سنا۔ کامیابی حاصل کرنے والوں کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کہے گئے الفاظ نے نوجوان نسل کو ملک کی تقدیر اپنے ہاتھ میں لینے اور سب کے لیے ایک بہتر مستقبل بنانے کی ترغیب فراہم کی ہے۔امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ من کی بات پروگرام کے توسط سے وزیر اعظم نریندر مودی ایسے پیغامات تیار کرتے ہیں جو ملک کے کونے کونے تک پہنچتے ہیں، اور عوام اور حکومت کے درمیان رابطہ قائم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف خطوں، زبانوں اور بولیوں پر مکالمے کا پلیٹ فارم تیار کرکے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت کی سماجی جمہوریت کو مضبوط کیا ہے۔

Related Articles