وزیراعلی تلنگانہ کی کیجروال سے ملاقات
حیدرآبادمئی۔تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے آج دہلی کے وزیراعلی اروند کیجروال سے ملاقات کی۔دونوں رہنماوں کی ملاقات لنچ پر کیجروال کے مکان پر ہوئی۔اس موقع پر عاپ کے قومی سربراہ نے ان کو شال اڑھائی۔اس ملاقات میں دونوں لیڈروں نے قومی سیاست، وفاقیت،ملک کی ترقی میں ریاستوں کے رول اور مرکزی حکومت کی پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں نے قومی ترقی کے نئے ایجنڈہ پر بھی بات چیت کی۔دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد دونوں وزرائے اعلی چندی گڑھ کیلئے روانہ ہوگئے۔اس موقع پر وزیراعلی کی ٹیم میں شامل تلنگانہ کے وزیر ویمولاپرشانت ریڈی،ارکان پارلیمنٹ ناماناگیشورراو،سنتوش کمار اور رنجیت ریڈی بھی موجود تھے۔