وزیراعلی تلنگانہ، جمعرات کو دہلی میں بی آرایس کے دفتر کا افتتاح کریں گے

حیدرآبادمئی۔تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو جمعرات 4مئی کو قومی دارالحکومت نئی دہلی میں تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کے نوتعمیر شدہ دفتر کا افتتاح انجام دیں گے۔دہلی کے وسنت وہار میں 20,000 مربع فیٹ پریہ دفتر پھیلا ہوا ہے جو عصری سہولیات سے لیس ہے۔وزیر عمارات وشوارع ویمولاپرشانت ریڈی، رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار نے گذشتہ روز اس عمارت کامعائنہ کیا تھا اور افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیاتھا۔

Related Articles