وزارت عظمیٰ کے امیدواررشی سوناک کی’’ گائے‘‘ کی پوجا

لندن ،اگست۔برطانیہ میں وزارت عظمیٰ کے بھارتی نڑاد امیدوار رشی سونک کی لندن میں گائے کی پوجا کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں برطانیہ کا وزیراعظم بننے کے بھارتی نڑاد امیدوار رشی سونک کو بیوی کے ہمراہ لندن میں گائے کی پوجا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔برطانیہ کے سابق وزیر خزانہ اور وزارت اعظمٰی کی دوڑ میں شامل رشی سونک کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ متعدد صارفین نے رشی سونک کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔یک سوشل میڈیا صارف نے طنزیہ ٹوئٹ میں کہا رشی سونک ایسے ملک (برطانیہ ) کا وزیراعظم بننے کے لئے گائے کی پوجا کر رہے ہیں جہاں سالانہ 20 لاکھ گائے کاٹی جاتی ہیں۔

Related Articles