نڈا ناگالینڈ کا دورہ کریں گے

کوہیما، ستمبر۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا 15ستمبر سے ناگالینڈ کے دو روزہ دورے پر آئیں گے اور اس درمیان ووکھا کے ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔
ناگالینڈ بی جے پی میڈیا سیل سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق، مسٹر نڈا جمعرات کو دیماپور کے راستے سیدھے ووکھا جائیں گے، جہاں دوپہر بارہ بجے جی ایم ایسگراؤنڈ اولڈ رفیم میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ریلی کے بعد بی جے پی صدر اسی دن کوہیما لوٹیں گے اور کیپیٹر کلچرل سینٹر، کوہیما میں ناگالینڈ کے بی جے پی لیڈروں سے خطاب کریں گے۔اس کے بعد دوپہر میں وہ بی جے پی کے ریاستی ایم ا یل اے اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ کے ساتھ ایک اور میٹنگ کریں گے۔ریلیز کے مطابق،ناگالینڈ کے وزیر اعلی نیفیو ریو مسٹر نڈا سے ملاقات کریں گے۔جس کے بعد مسٹر ریو اپنی سرکاری رہائش گاہ پر رات کے کھانے کا انتظام کریں گے۔ دہلی روانہ ہونے سے پہلے 16ستمبر کو دیما پور پہنچیں گے اور بی جے پی کی کور کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔

Related Articles