نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں این سی سی کا کردار قابل ستائش : جنرل چوہان

نئی دہلی، جنوری۔چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی وجہ سے نوجوانوں نے نظم و ضبط، قیادت اور دوستی جیسی اقدار کو اپنایا ہے۔جنرل چوہان نے منگل کو دہلی چھاؤنی میں این سی سی کے یوم جمہوریہ کیمپ کا دورہ کیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی دفاعی سربراہ نے این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ کا دورہ کیا ہے۔آرمی، بحریہ اور فضائیہ کے تینوں ونگز کے دستے نے جنرل چوہان کو ان کی آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس کے بعد این سی سی کیڈٹس نے شاندار پریزنٹیشن کا مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ سی ڈی ایس نے این سی سی کیڈٹس کے تیار کردہ ‘فلیگ ایریا کا بھی دورہ کیا، جہاں سماجی بیداری اور ثقافتی سرگرمیوں سے متعلق مختلف موضوعات کو دکھایا گیا ہے۔ کیڈٹس نے سی ڈی ایس کو اپنے متعلقہ ریاستی ڈائریکٹوریٹ کے مواد کے بارے میں تفصیل سے معلومات دی۔اس کے علاوہ سی ڈی ایس نے این سی سی کے تزئین و آرائش والے ‘ہال آف فیم’ کا بھی دورہ کیا، جس میں این سی سی کے سابق طلباء کی تصاویر اور این سی سی کی تینوں شاخوں کے متاثر کن مناظر کی نمائش کی گئی ہے۔اس کے بعد انہوں نے دیگر معزز مہمانوں کے ساتھ این سی سی آڈیٹوریم میں کیڈٹس کی طرف سے پیش کیے گئے شاندار ‘ثقافتی پروگرام’ میں شرکت کی۔جنرل چوہان نے اس موقع پر کہا کہ این سی سی ملک میں 17 لاکھ کیڈٹس کی رضاکارانہ تنظیم بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا، "اس ملک کے نوجوانوں میں نظم و ضبط، قیادت اور دوستی کی خوبیاں پیدا کرنے میں اس کا تعاون مثالی ہے۔”سی ڈی ایس نے سماجی بیداری کی سرگرمیوں میں این سی سی کے بے پناہ تعاون کو اجاگر کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ‘پنیت ساگر مہم’ پر بھی اپنے خیالات رکھے۔ مہم کا مقصد ساحلوں کو صاف کرنا، پلاسٹک اور کچرے کو ہٹانا، انہیں دوبارہ قابل استعمال بنانا اور صاف اور قدیم ساحلوں کی ضرورت اور پلاسٹک کی آلودگی کے خطرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔جنرل چوہان نے کہا کہ اس مہم سے لوگوں کی سوچ جڑ چکی ہے۔ اب تک تقریباً 13.5 لاکھ این سی سی کیڈٹس نے اس مہم میں حصہ لیا ہے اور تقریباً 208 ٹن پلاسٹک کا کچرا جمع کیا گیا ہے، جس میں سے 167 ٹن کو ری سائیکلنگ کے لیے بھیجا گیا ہے۔سی ڈی ایس نے 75 سال تک قوم کی بے لوث خدمت کرنے پر این سی سی کو مبارکباد دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں این سی سی کیڈٹس کی غیر معمولی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔

Related Articles