نسک ایپلی کیشن کے ذریعے رمضان میں عمرہ کی رجسٹریشن کی اجازت

ریاض،مارچ۔کل منگل کو سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے نسک ایپلی کیشن کے ذریعے باضابطہ طور پر رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عمرہ کرنے کا اجازت نامہ جاری کرنے کے امکان کا اعلان کیا۔وزارت حج نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کہا کہ رمضان المبارک کے عمرے کے لیے اجازت نامے کا اجراءکھول دیا گیا ہے۔ نسک ایپلی کیشن کے ذریعے بکنگ کرنے کے لیے پہل کریں، تاکہ آپ کا عمرہ آسان اور سہل ہو۔”قبل ازیں وزارت حج و عمرہ نے عمرہ کی درخواست منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا اور یہ خدمات صرف نسک ایپ تک محدود تھیں۔

Related Articles