مورتی ورسرجن کے دوران ندی میں حادثہ

ریسکیو کام ختم ہونے کے قریب ۔ممتا بنرجی نے معاوضہ کا اعلان کیا

کلکتہ،اکتوبر ۔ مغربی بنگال حکومت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جلپائی گوڑی کے مالباز علاقے میں مال ندی میں مورتی وسرجن کے دوران ہوئے حادثہ میں ریسکیو کام ختم ہونے کے قریب ہے۔اب تک 70 افراد کو بچایا گیا ہے۔ اس وقت کوئی بھی لاپتہ نہیں ہے۔ندی میں طغیانی آنے کے دوران پھنس جانے کی وجہ سے 8افراد کی موت ہوگئی ہے۔ایک درجن کے قریب افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔بدھ کی رات جلپائی گوڑی میں دریائے مال پرمورتی وسرجن کےلئے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے تھے ۔ 8:30بجے اچانک ندی میں ظغیانی آگئی اور پانی کی سطح بلندہوگئی ۔موقع پر موجود افراد جلد سے جلد محفوظ مقام پر پہنچنے کی کوشش کرنے لگے تاہم 20سے 25افراد اس میں پھنس گئے ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کی صبح ٹویٹ کرتے ہوئے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےلکھا ہے کہ ’درگا وسرجن کے دوران جلپائی گوڑی کی مال ندی میں ایک المناک حادثے میں 8 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہم تعزیت کرتے ہیں ۔زخمی افراد کی اسپتال میں علاج جارہی ہے ۔میں ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پولیس، شہری دفاع کے رضاکاروں اور مقامی نوجوانوں کی کوششوں سے تقریباً 70 افراد کو بچا لیا گیا۔ میں ان کی بے لوث خدمات کو سراہتی ہوں۔ فی الحال، کسی اور کے لاپتہ ہونے کے بارے میں معلوم نہیں ہے۔وزیر اعلیٰ کے ٹویٹ کے مطابق ایک خصوصی ہیلپ لائن نمبر کھول دیا گیا ہے۔ مقامی لوگ کسی بھی مدد کے لیے وہاں رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔بدھ کی رات حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ڈیزاسٹر ریسپانس فورس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ حکام بھی پہنچ گئے۔ جلپائی گوڑی ضلع مجسٹریٹ مومیتا گودارا بوس نے بتایا کہ رات تک دریا سے آٹھ لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ مرنے والوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔

 

Related Articles