مودی کشی نگر سے لکھنؤ پہنچے

لکھنؤ:مئی۔وزیر اعظم نریندرمودی پیر کو اترپردیش کے یک روزہ دورے کے آخری مقام کے طور پر دیر شام کشی نگر سے مختصر سفر پر لکھنؤ پہنچے گئے۔ یہاں واقع اموسی ائیر پورٹ پر شام کو تقریبا 6:40بجے وزیر اعظم مودی کے پہنچنے پر اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ان کا استقبال کیا۔ اس دوران اترپردیش کے دونوں نائب وزراء اعلی کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک بھی موجود تھے۔ اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے بعد بی جے پی کی یوگی حکومت کی تشکیل کے بعد وزیر اعظم مودی کا یہ پہلا لکھنؤ کا سفر ہے۔ موصول اطلاع کے مطابق وزیر اعظم مودی یہاں واقع وزیر اعلی رہائش گاہ پر یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے منعقد عشائیہ میں شرکت کریں گے۔ اس دوران وہ یوگی حکومت کے وزراء سے ملاقات کریں گے۔ لکھنؤ ائیر پورٹ سے مودی سیدھے وزیر اعلی رہائش گاہ کے لئے روانہ ہوگئے۔ وزیر اعظم کے پہنچنے سے پہلے ہی وزیر اعلی رہائش گاہ پر یوگی حکومت کے سبھی وزراء پہنچ گئے تھے۔ وزیر اعظم مودی اس سے پہلے بدھ پورنیما کے موقع پر بھگوان بدھ کے مہا پریورتن استھل کشی نگر پہنچے تھے۔صبح تقریبا ساڑھے نو بجے دہلی سے کشی نگر پہنچنے کے بعد وہ نیپال میں بھگوان بدھ کی جائے پیدائش لنبنی کے لئے روانہ ہوگئے۔ اس مناسبت سے لنبنی میں منعقد پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد شام تقریبا پانچ بجے واپس کشی نگر پہنچے۔وہاں تقریبا نصف گھنٹے کے قیام کے بعد وہ لکھنؤ کے لئے روانہ ہوگئے۔

Related Articles