مودی نے طلب کی بی جے پی وزراء اعلی کی میٹنگ

وارانسی:دسمبر۔اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر وزیر اعظم مودی کی صدارت میں بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں کے وزراء اعلی کی اہم میٹنگ منگل کو طلب کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بنارس رییل ورکس(بی ایل ڈبلیو) کے گیسٹ ہاوس میں طلب کی گئی اس میٹنگ میں اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے علاوہ بی جے پی صدر جے پی نڈا، بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو اور اترپردیش انتخابات کے پارٹی انچارج دھرمیندر پردھان سمیت ریاستی حکومت کے سینئر وزیر اور بی جے پی کے وارانسی علاقے کے عوامی نمائندے شرکت کررہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق بہتر حکمرانی کے موضوع پر بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں کے وزراء اعلی کا وارانسی میں 14دسمبر کو سمیلن ہونا ہے۔ وزیر اعظم مودی اپنے دو روزہ کاشی دورے کے دوران اس سمیلن میں شریک ہونگے۔موصول اطلاع کے مطابق وزراء اعلی کے ساتھ میٹنگ کے بعد مودی بہتر حکمرانی پر منعقد سمیلن میں شریک ہونگے۔ اس میں اترپردیش کے علاوہ ہریانہ، مدھیہ پردیشن، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ،آسام، گوا، گجرات،کرناٹک، منی پور اور تریپورہ کے وزراء اعلی کے علاوہ بہار اور ناگالینڈر کے نائب وزیر اعلی بھی شریک ہونگے۔

 

Related Articles