مودی حکومت نے اپادھیائے کے انتودیہ خیالات فلاحی پالیسیوں کے ذریعے زمینی سطح پربامعنی بنانے کا کام کیا۔ پونیا

جے پور، ستمبر۔ راجستھان میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر ڈاکٹر ستیش پونیا نے کہا ہے کہ مرکز کی مودی حکومت نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کے انتیودیہ فکر اور فلسفے کوعوامی بہبود کی پالیسیوں کے ذریعے زمینی سطح پر معنی خیز بنانے کا کام کیا ہے۔ڈاکٹر پونیا نے بھارتیہ جن سنگھ کے رہنما پنڈت دین دیال اپادھیائے کے یوم پیدائش کی یاد میں منعقدہ بوتھ کملوتسو کے موقع پر ریاستی دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا اپوزیشن سے ایک مضبوط متبادل بننے کی جو طویل جدوجہد ہے، اس میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی اور پنڈت دین دیال اپادھیائے ان دونوں شخصیات کی عظیم شراکت ہے۔ ڈاکٹر مکھرجی نے ملک کے اتحاد اور سالمیت کے لیے قربانیاں دیں اور پنڈت دین دیال اپادھیائے نے اسی طریقے سے عام آدمی، غریبوں کی خدمت کرتے ہوئے انتیودیہ جیسا زندگی کا فلسفہ دے کر ناموافق حالات میں بھارتیہ جن سنگھ کو کھڑاکیا۔انہوں نے کہا کہ آج انتیودیہ کا لفظ دراصل پنڈت دین دیال اپادھیائے کی فکر اور فلسفہ سے ماخوذ لفظ ہے جسے بعد میں اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی اور وزیر اعظم نریندر مودی حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے ذریعے زمین پر معنی خیز بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ دین دیال اپادھیائے جن سنگھ کے بانی جنرل سکریٹری تھے، انہیں تنظیم کا وسیع تجربہ تھا، یہی وجہ ہے کہ آج ہم سب ایک خیال اور ایک تنظیم کے طور پر قائم ہیں، تو اس میں پنڈت دین دیال کا بڑا رول ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو انتہائی نیچے تک پھیلانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنڈت دین دیال کے یوم پیدائش کو ہربوتھ پر پارٹی کے کارکنان منائیں۔ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں بہت سے عظیم شخصیتوں سے تحریک ملی، جس کی وجہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی پالیسی، فکر اور طرز عمل سے نہ صرف ملک کی بلکہ دنیا کی سب سے بڑی تنظیم بن گئی۔اس موقع پر ریاست بھر میں بی جے پی کے 52 ہزار سے زیادہ تمام بوتھس پر ’’بوتھ کملوتسو‘‘ پروگرام منعقد کیے گئے۔ بوتھ کملوتسو پروگراموں میں بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا، جے پور کے جھوٹوارہ اسمبلی حلقہ کے بوتھ نمبر 329، ریاستی تنظیم کے جنرل سکریٹری چندر شیکھر وراٹ نگر، اپوزیشن لیڈر گلاب چند کٹاریا ادے پور شہر، اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر راجیندر راٹھوڑجے پورشہر کے سول لائن میں شامل ہوئے۔ اس کے علاوہ ریاستی افسر، ایم پی، ایم ایل ایز اور دیگر عوامی نمائندوں نے بھی ریاست کے مختلف اضلاع میں بوتھوں پر منعقدہ بوتھ کملوتسو پروگراموں میں حصہ لیا۔

 

Related Articles