ممتا بنرجی اور ابھیشک بنرجی نے جیت پر مبارک باد پیش کی

کلکتہ ،نومبر۔ سپریم کورٹ نے بنگال میں گرین پٹاخہ پر پابندی ختم کردی ہے۔چاروں اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس کی شاندار جیت کے بعد ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے بی جے پی کا مذاق اڑاتے ہوئےٹویٹر پر لکھاہے کہ ’’میں بی جے پی کے کارکن کارکنوں کو دیوالی کی مبارکباد دیتا ہوں۔‘‘ممتا بنرجی نے ٹوئٹر پر لکھا، یہ جیت عوام کی جیت ہے۔ لوگوں نے جھوٹے پروپیگنڈے اور نفرت پر ترقی کو چنا ہے۔عوام کے آشیرواد کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم بنگال کو بلندی پر لے جانے کی کوشش کریں گے۔ابھیشیک نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ اس جیت کے ساتھ کوئی بھی جیت کی ریلی نہ نکالیں۔ ہائی کمان اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کڑی نظر رکھے ہوئے ہے کہ فتح کے بعد کوئی پرتشدد صورتحال پیدا نہ ہو۔ کمیشن کے مطابق تینوں اسمبلی حلقے میں بی جے پی کی ضمانت ضبط کر لی گئی ہے۔ شانتی پور جیسے اسمبلی حلقے میں، جہاں 2011 میں تبدیلی کے طوفان میں بھی ترنمول کانگریس کو شکست ہوئی تھی اور 2021کے اسمبلی انتخاب میں بھی شکست ہوئی تھی وہاں بھی ترنمول کانگریس نے شاندار جیت حاصل کی ہے۔

Related Articles