ممتا بنرجی انوبرتا منڈل کے نام پر آسنسول کے عوام کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کررہی ہے:بی جے پی امیدوار اگنی مترا پال

کلکتہ ،مارچ۔ آسنسول لوک سبھا حلقہ میں ضمنی انتخاب میں ترنمول کانگریس کے امید وار شترو گھن سنہا کو کامیابی دلانے کیلئے متنازع لیڈر انوبرتا منڈل کوذمہ داری دئیے جانے پر بی جے پی امیدوار اگنی مترا پال نے کہا ہے کہ ممتا بنرجی اس حلقے میں خوف و ہراس پیدا کرنے کیلئے ہی انوبرتا منڈل اور نریندر ناتھ جیسے لیڈروں کو ذمہ داری دی ہے۔آسنسول میں بی جے پی امیدوار اگنی مترا پال نے کہا کہ ممتا بنرجی نے خود آسنسول میں انتخابات کرانے کی ذمہ داری انوبرتا منڈل کو سونپی ہے تاکہ لوگوں کو دہشت زدہ کیا جاسکے۔الیکشن کمیشن سے ہم درخواست کرتے ہیں کہ انوبرتا منڈل کی موجودگی پر روک لگائی جائے۔ان کی موجودگی میں پرامن ووٹنگ ممکن نہیں ہے۔اس مرتبہ آسنسول لوک سبھا حلقہ میں ضمنی انتخاب میں شتروگھن سنہا ترنمول کانگریس کے امیدوار ہیں۔ بیر بھوم ترنمول کانگریس کے صدر انوبرتا منڈل الیکشن کے انچارج ہیں۔یہاں سے باپل سپریہ ممبر پارلیمنٹ تھے مگر انہوں نے استعفیٰ دیدیا اوربی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے۔ اس کے بعد سے ہی یہ سیٹ خالی ہے۔ اب بی جے پی کے لیے یہ سیٹ برقرار رکھنا ایک چیلنج ہے۔انوبرت منڈل نیاگنی مترا کے بیان کے جواب میں کہاکہ اس بار کھیل آسنسول میں اچھا رہے گا۔ ترنمول کانگریس کے امیدوار ڈھائی لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے جیتیں گے۔

Related Articles