مغربی بنگال کے گورنر کی سیکورٹی میں اضافہ
کلکتہ ،جنوری۔ مرکزی وزارت داخلہ کی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس کی جان کو خطرہ ہے۔ رپورٹ آنے فوراً بعد گورنر سی وی آنند بوس کی سیکورٹی بڑھا دی گئی۔ وزارت داخلہ نے گورنر کی سیکیورٹی بڑھا دی۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق اب سے زیڈ پلس (زیڈ پلس) سیکیورٹی گورنر کو دی جائے گی۔گورنر کو سیکورٹی دینے کی ذمہ داری ریاستی حکومت کی ہے مگر سابق گورنر جگدیپ دھنکر کو ریاستی حکومت کی سیکورٹی کے علاوہ مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے سیکورٹی دی گئی تھی ۔کیرالہ سے سابق آئی اے ایس سی وی آنند بوس کو جگدیپ دھنکھر کے بعد ریاست کا کل وقتی گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ جگدیپ دھنکھر کے نائب صدر بننے کے بعد لا گنیش نے چند دنوں کے لیے عارضی گورنر کے طور پر بنگال کی گورنری کا چارج سنبھالا تھا۔ گزشتہ نومبر میں سی وی آنند بوس کو مغربی بنگال کا مستقل گورنر مقرر کیا گیا تھا۔ سی وی آنند بوس کے کیریئر کا آغاز کلکتہ سے ہوا تھا۔ سی وی آنند بوس کلکتہ میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے پروبیشنری آفیسر کے طور پر تعینات تھے۔ آج وہ گورنر کے عہدے پر فائز ہیں۔ آنند طویل عرصے سے انتظامیہ اور سیاست سے وابستہ ہیں۔ گرچہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور گورنر سی وی آنند بوس کے ساتھ تعلقات اس وقت اچھے دکھائی دے رہے ہیں، لیکن باخبر حلقوں کے کے مطابق بنگال بی جے پی اس معاملے کو وزیر اعلیٰ کے ساتھ اچھے تعلقات کے طور پر نہیں دیکھ رہی ہے۔ سوکانت مجمدار، شوبھندو ادھیکاری نے بدھ کو راج بھون میں ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت کے خلاف گورنر کو متعدد شکایات کر کے جوابی دباؤ بنانے کی حکمت عملی اختیار کی۔ ایسے یہ بحث پھر سے شروع ہوگئی ہے کہ جگدیپ دھنکر کی طرح سی وی آنند بوس بھی ممتا حکومت کی تنقید کا کوئی موقع ضائع نہیں کریں گے۔